پنجاب ایگز ایسوسی ایشن اجلاس

پنجاب ایگز ایسوسی ایشن فیصل آباد ذون کے زیر انتظام ھونے والے اجلاس میں لاھور سے سیکرٹری اطلاعات میاں ستاراحمد لاھور ذون کے صدر ملک محمداکمل فیصل آباد سے حاجی یسین سابقہ ممبر پنجاب ریٹ کمیٹی سمندری سے میاں اقبال ، ملک آصف ، طاہر محمود ( بروکرز ) مجلس عاملہ کے اراکین مرزا نثار احمد، حافظ عبدالغفور ، عزیزاحمد بھٹی ، مہر محمدفیصل چوہدری تاج گجر اور مختلف شہروں سے ٹریڈرز اور سیلز مین نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
اجلاس میں لیس میسج بند ھونے بعد پیدا ھونے والی صورتحال پر ثیرحاصل بحث کی گئی اور تمام ساتھیوں کی تجاویز پر تفصیل سے غور وخوص کے بعد متفقہ طور پر مندرجہ ذیل نکات کی منظوری دی گئی

1.
 لیس میسج کو بحال کرنے کی سفارش نہیں کی جائے گی
2. 
اوپن کام کرنے والے پر لیس میسج یا فکس لیس کی پابندی نہیں ھوتی اسلیے ساتھی اوپن کام کرنے کو ترجیح دیں.
3. 
جو ساتھی پہلے میسج پر باندھ پر کام کر رھے ہیں وہ اپنے فارمر کے ساتھ مل بیٹھ کر باہمی رضامندی سے پرانے طریقہ کار کے مطابق کیج 300 اور فلور 400 لیس پر کام کریں لیکن اگر باہمی رضامندی سے کوئی حل نہیں نکلتا تو وہ بھی اوپن کام کرنے کو ترجیح دیں
اجلاس کے اختتام پر میاں صاحب نے شرکا کا شکریہ کرتے ھوئے جناب حافظ عبدالغفور ، مرزا نثاراحمد ، ارشدنیازی اور فیصل آباد کے تمام ساتھیوں کو کامیاب اجلاس کے انقعاد پر مبارکباد پیش کی

Post a Comment

0 Comments